اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر اور وکیل میاں علی اشفاق کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ریکارڈ ریاست کا تھا جس میں رد و بدل ہوا، مزید تفتیش کے لیے نجف حمید کی کسٹڈی ضروری ہے اور شکایت کنندہ کے ساتھ معاملات طے پا جانے سے ضمانت خارج نہیں کی جا سکتی۔دفاعی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اصل شکایت کنندہ نے عدالت میں بیان دے کر معاملہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی اور کیس کو مزید چلانے سے انکار کیا، جبکہ 16 سال میں تفتیش نہ ہونے کے بعد اب تفتیش کا کوئی مقصد نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔