فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر پیشرفت

فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر پیشرفت

اسلام آباد کی عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کی۔

 نجف حمید کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست کی کاپی نجف حمید کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ معاون وکیل نے عدالت سے دلائل پیش کرنے کے لیے وقت طلب کیا، جس پر عدالت نے سماعت کو 24 فروری تک ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ نجف حمید کی ضمانت پہلے صلح کی بنیاد پر منظور کی گئی تھی۔ سماعت ملتوی ہونے کے بعد اب کیس میں فریقین کو آئندہ تاریخ پر مکمل دلائل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔