سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی اور نجف حمید کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔

عدالت نے نجف حمید کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق فیصلہ واپس لینے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کی تھی۔ اس کے بعد نجف حمید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور سپیشل جج سینٹرل کے 24 جنوری کے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کے روبرو نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر ایف آئی اے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کیے تھے۔