بھاری مقدار میں منشیات بر آمد، 8ملزم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈا ئون ،2360گرام ہیروئن ،2216گرام چرس ،5لیٹرشراب بر آمد ،8ملزم گرفتار کرلئیگئے۔ مہم کے دوران نہر ایل بی ڈی سی پر منشیات فروش شہباز علی سے 1کلو 180گرام ہیروئن ،دیپالپور بازار میں احمد یار سے 10لیٹرشراب ،کنعان پارک میں خرم عباس سے 15 لیٹر جبکہ جہازگرا ئونڈ میں محمدعدنان سے 13لیٹرشراب پکڑی گئی۔ فتح شیر پولیس نے 82/6-Rمیں محمدنواز سے 1کلو 200گرام چرس ، ہڑپہ پولیس نے پھاٹک ٹکر شاہ کے قریب نایاب سے 1کلو 180گرام ہیروئن ،102/6-ARمیں نثار حسین سے 1کلو 16گرام چرس جبکہ تنویر جیلانی سے 18لیٹرشراب بر آمد کرکے انہیں گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔