چیچہ وطنی، عارفوالا(خصوصی رپورٹ)عارفوالا اور چیچہ وطنی میں الگ کارروائیوں میں 2منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب بر آمد کرلی گئی۔ پہلے واقعہ میں پٹرولنگ پولیس ہاشم چاکر ضلع ساہیوال کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 12 لٹر دیسی شراب بر آمدکرکے اسکے خلاف تھانہ کسووال میں مقدمہ درج کرادیا۔ دوسرے واقعہ میں عارفوالا کے تھانہ رنگشاہ پولیس نے گرفتار بدنام زمانہ منشیات فروش احسان جٹ کی نشاندہی پر ایک ڈیرے میں چھپائی گئی مزیداعلی ٰکوالٹی کی12کلو چرس بر آمدکرلی۔