پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا م ئوثر کریک ڈا ئون جاری ہے ،پولیس نے چک 123 ای بی سے منشیات فروش محمد حسین ولد نازو پڑھیار سکنہ 131 ای بی کو گرفتار کر لیا۔تھانہ احمد یار کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر 123 ای بی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس بر آمد کی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔