2 کلو چرس، 25 کلو افیون، 12 کلو آئس اور 2.5 کلو کیٹا مائن شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرکے 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں پشاور، شیخوپورہ، اسلام ا?باد اور لاہور میں کی گئیں 4 مختلف کارروائیوں میں 112.529 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی جس میں 2 کلو چرس، 25 کلو 700 گرام افیون، 12 کلو 131 گرام آئس اور 2.5 کلو کیٹا مائن شامل ہے،مقدمات درج کر لئے گئے