زبیر نیازی، اکبر خان ، مسعودسبحانی ،ارسلان ،کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
ملزم گرفتاری کے خدشے سے روپوش ، کچھ کو قید کی سزا ہو چکی ،سرکاری وکیل
لاہور (کرائم رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کے مقدمے کے دانستہ روپوش ہونے والے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت 7 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حماد اظہر،زبیر خان نیازی، اکبر خان ، مسعود احمد سبحانی ،ارسلان بن بشارت ،فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی لیکن پیش نہیں ہوئے بلکہ ملزم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کیبعد بھی پیش نہیں ہوئے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم گرفتاری کے خدشے سے روپوش ہو چکے ہیں۔مقدمہ میں کچھ ملزموں کو قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ اشتہاری ملزموں کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہو گا۔