حماد اظہر، اسلم اقبال، مراد سعید اشتہاری قرار

 گلبرگ میں نیشنل پارک کے سامنے کنٹینر، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا 
لاہور(کرائم  رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں گلبرگ میں نیشنل پارک کے سامنے کنٹینر، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات پر سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال، زبیر خان نیازی ، حماد اظہر، مراد سعید کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شہزاد، علی ملک کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ تھانہ گلبرگ کی پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں۔