واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملے کے 2 مقدمات میں مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے