5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر اوررانا شہباز اشتہاری قرار

لاہور(  آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی رہنماء  کو اشتہاری قرار دیدیا، پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ملزموں نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس5اکتوبر کے احتجاج معاملے پرمقدمے کی سماعت کی۔عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں پولیس نے استدعاکی عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔پولیس کی جانب سے جمع کروائی رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیاتھا۔