ن لیگ کا دفترجلانے کا کیس: حماد اظہر، مراد سعید‘اسلم اقبال اشتہاری قرار

واثق قیوم، زبیرخان اور دیگر کو بھی  اشتہاری قرار دیا گیا‘ ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری  جاری 
  لاہور(کورٹ رپورٹر  )مسلم لیگ  ن کا  دفترجلانے کے کیس میں پی ٹی آئی   رہنمائوں  حماد اظہر، مراد سعید اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید  نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیرخان اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں موقف اختیار کیا ملزم  گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔