حماد اظہر اور زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزم اشتہاری قرار

9مئی حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا‘تمام غیر حاضر ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(آئی این پی) اے ٹی سی لاہور   نے نو مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس میں غیر حاضر ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے  پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر اور زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔تمام غیر حاضر ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ۔    انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،عدالت نے حماد اظہر،زبیر خان نیازی،اکبر خان ،مسعود احمد سبحانی ،ارسلان بن بشارت ،فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے