ذہنی دبائو کے شکار افراد کیلئے ’’کونسلنگ سروس ،، شروع

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیف سٹی نے ذہنی دبا کے شکار افراد کے لئے ’’کونسلنگ سروس‘‘کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر ذہنی دبائو کے شکار افراد کے لیے مخصوص سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ ذہنی دبائو، پریشانی ، ناامیدی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15ڈائل کریں اور 7دبائیں۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی متاثرہ شہری کا رابطہ ماہر اور سپیشلائزڈ سائیکالوجسٹ سے کانفرنس کال کے ذریعے فوری کرائے گا۔