بھارتی سکیورٹی فورسز بدترین ذہنی دبائو کا شکار: اہلکاروں کی خودکشیوں کا انکشاف

2019 سے اب تک 177بھارتی سکیورٹی اہل کار خودکشی کر چکے ہیں،نائب وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ کااسمبلی میںبیان
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی سکیورٹی فورسز میں بدترین ذہنی دبائو کا شکار ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں اہل کاروں کی خودکشیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نائب وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ وجے شرما نے اس حوالے سے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، جس کے مطابق 2019  سے اب تک 177 بھارتی سکیورٹی اہل کار خودکشی کر چکے ہیں۔بھارتی سکیورٹی فورسز بدترین ذہنی دبائو اور مسائل کا شکار ہو چکی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر، چھتیس گڑھ اور منی پور جیسے شورش زدہ علاقوں میں تعینات اہلکاروں میں خودکشیوں اور ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔چھتیس گڑھ کے نائب وزیراعلیٰ وجے شرما نے صوبائی اسمبلی میں بتایا کہ2019 کے بعد سے محض چھتیس گڑھ میں 177بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ان میں سینٹرل ریزروڈ پولیس فورس کے 26، بارڈر سکیورٹی فورس کے 5، انڈو تبتن بارڈر پولیس کے 3 و دیگر دستوں کے اہلکار شامل ہیں۔