منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ اورگھر سے بھاگے 7 بچے بازیاب کروا لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں بھی پیش پیش ہیسی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کا گمشدہ بچوں کے حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ اورگھر سے بھاگے 7 بچے بازیاب کروا لئے گئے بچوں کو بحافظت والدین کے سپرد کر دیا گیاترجمان سی سی ڈی کے مطابق منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہے بازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، میانوالی ،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے ہے گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو داتا دربار، ریلوے سٹیشن، بس سٹیندز سے بازیاب کروایا گیاہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی تلاش عمل میں لائی گئی، وزیر اعلی مریم نواز کے ویڑن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے