لاہور(خصوصی رپورٹ)جنرل ہسپتال کے شعبہ نفسیاتی امراض میں جدید سہولیات سے آراستہ کونسلنگ ہال کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج اور پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کر دیا ،ہال کو معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر الطاف قادر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ مریضوں کی مکمل شفایابی صرف ادویات اور طبی معائنے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ نفسیاتی اور عملی بحالی بھی اتنی ہی ضروری ہے