خاتون کھلے مین ہول میں گر کر لہولہان

بزرگ خاتون سبزی لینے گھر سے نکلی،گٹر میں گر گئی ، سر پر 24ٹانکے لگائے گئے 
لاہور (کرائم رپورٹر) شادی پورہ کے علاقے میں خاتون کھلے مین ہول میں گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون گھر سے سبزی لینے کیلئے نکلی تھیں۔بزرگ خاتون کے سر پر گہرا زخم آیا اور انہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر پر 24ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ علاقہ مکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 4ماہ سے علاقے کی یہی صورتحال ہے،ٹوٹی سڑک و کھلے مین ہولز سے پہلے بھی یہاں بہت سے حادثات ہوئے ہیں۔