میاں بیوی چک 29سے دوائی لینے آئے تھے، ورثاء کا شدید احتجاج وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
پتوکی ( آئی این پی ) پتوکی میں موٹر سائیکل سیوریج کے کھلے مین ہول میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی،واقعہ کے خلاف ورثاء کا شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیل کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پر سیوریج کے کھلے مین انسانی جانوں کے دشمن ثابت ہوگئے گگہ چک نمبر29کے میاں بیوی پتوکی میں دوائی لینے آئے تھے اور انکی موٹر سائیکل پتوکی ملتان روڈ پر کھلے مین ہول میں جاگری جسکے نتیجہ خاتون اور اسکا شوہر زخمی ہوگئے خاتون شمیم بی بی کو سیریس حالت میں لاہور لیجایا گیا مگر خاتون جانبر نہ ہوسکی ۔