نشتر کالونی میں سحر شاہد بچی گلی میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں جا گری،ٹھیکیدار سمیت3افراد پر مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں 5 سالہ بچی سحر شاہد کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گری۔پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہیواقعے پر ایم سی ایل کے کنٹریکٹر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیایف آئی آر کے مطابق واسا اور ایم سی ایل کے کنٹریکٹر نے تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کا ڈھکن ہٹایا لیکن حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کیے گئے حکام کی مبینہ غفلت کے باعث گلی میں کھیلتی بچی کھلے مین ہول میں جا گری۔مقامی افراد نے بچی کو بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،جب کہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔