کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی،شہری نے نکال کر بچالیا

کراچی(آئی این پی ) کراچی  میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں  نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔