ریسکیو غوطہ خوروں نے دس سالہ ساحل کی لاش نکال لی، مین ہول کا ڈھکن غائب ہونے سے حادثہ پیش آیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں محفوظ شہید گیریژن کے علاقہ میں 10سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ ریسکیوحکام کے مطابق مین ہول کی گہرائی 50 فٹ کے قریب ہے ۔ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیوریج ڈرین میں سے 10سالہ ساحل کی لاش نکال لی۔ ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بچہ پہلے سے مردہ حالت میں تھا۔ بچے کو ریسکیو ایمرجنسی ایمبولینس میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ مین ہول کا ڈھکن غائب ہونے سے حادثہ پیش آیا۔