فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد کے علاقے طیبہ ٹائو ن میں چار سال کی بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق چار سالہ ہانیہ نور گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، بعد ازاں تلاش کرنے پر اس کی لاش مین ہول سے ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ڈویلپر نے چند مین ہولز کے ڈھکن لگا کر باقی کھلے چھوڑکر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔