کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، تاجر جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، تاجر جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 13 میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک تاجر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صبح پیش آیا جب مقتول بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر کی جانب آرہا تھا۔پولیس کے حکام کے مطابق مقتول کپڑے کے کاروبار سے منسلک تھا اور بنارس مارکیٹ میں اس کی دکان تھی۔ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اس پر فائرنگ کی اور اسے چار گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل، پرس اور موبائل فون سب موقع پر موجود تھے، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔