اورنگی ٹاؤن: خاتون کی گھر میں پھندا لگا کر موت

اورنگی ٹاؤن: خاتون کی گھر میں پھندا لگا کر موت

کراچی، اورنگی ٹاؤن: گلشن بہار کے علاقے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے گلشن بہار مارکیٹ، گلی نمبر 8 کے قریب 35 سالہ شاہین زوجہ شنوار کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے واقعے کو ابتدائی طور پر خودکشی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔متوفیہ خاتون دو بچوں کی والدہ تھیں، جن کی عمریں 10 اور 12 سال ہیں اور دونوں حافظ قرآن ہیں۔ ایس ایچ او امام بخش لاشاری کے مطابق، متوفیہ کو ذہنی اور جسمانی بیماریوں کے مسائل تھے اور اس کا روحانی و ذہنی علاج جاری تھا۔ شوہر کے مطابق، خاتون اچانک رات کے وقت اٹھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر گئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی، جبکہ کرائم سین یونٹ کو شواہد اکٹھا کرنے کے لیے موقع پر طلب کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کے اس واقعے کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔