2024 : ایل ڈی اے کی آئی ٹی بیسڈ ریفارمز اور ریونیو جنریشن پر توجہ رہی

لاہور (خصوصی رپورٹ)سال 2024 ایل ڈی اے کا فوکس آئی ٹی بیسڈ ریفارمز اور ریونیو جنریشن پر رہا۔ ایل ڈی اے آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان جاری کرنے والی پہلی اتھارٹی بنا۔ آن لائن 1110 ،مجموعی طور پر 8610 رہائشی بلڈنگ پلان جاری کئے گئے۔ سات ہزار پانچ سو سے زائد غیر قانونی کمرشل استعمال پر املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کی گئی۔ غیر قانونی کمرشل استعمال پر 9570 املاک کو نوٹسز ،5057غیرقانونی کمرشل استعمال پر املاک سربمہر، 708غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔