ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں نلوں سے کیچڑ آلود اور بدبودار پانی آ رہا ہے جسے پینے کے بعد بچے اور بڑے بیمار ہو گئے
ممبئی (آئی این پی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں زہریلا پانی پینے سے 25 افراد ہلاک جبکہ مہو کے علاقے میں 24 سے زائد افراد یرقان میں مبتلا ہو چکے ہیں، متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندورن شہر کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے نلوں سے کیچڑ آلود اور بدبودار پانی آ رہا ہے جسے پینے کے بعد بچے اور بڑے بیمار ہو گئے ہیں۔ کئی طلبہ بیماری کے باعث اسکول اور امتحانات میں شریک نہیں ہو سکے۔