کالاشاہ کاکو (خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر کے گائوں پنڈی رتن سنگھ میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے6افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ خاندان کے افراد نے برتن میں چھپکلی گر جانے کے باعث زہریلا بن جانے والا دودھ لاعلمی میں پی لیا تھا، متاثرین میں حسین شہباز،وقاص،ثانیہ حسنین،رقشہ،رضیہ شہباز اورارحم وقاص شامل ہیں، ہسپتال پہنچنے والوں میں2حقیقی بھائی، ساس، ڈیڑھ سالہ پوتا اور دو بہوئیں شامل ہیں۔