جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا

 جناح انڈر پاس کے قریب حادثہ ہوا‘26سالہ غیاث ظفرزندگی کی بازی ہار گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ایدھی ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن  کے علاقے میں جناح انڈر پاس کے قریب تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا متوفی کی شناخت 26 سالہ غیاث ظفر کے نام سے ہوئی ، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا