تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل ڈالا

 رائیونڈ سٹی میں  افسوسناک حادثہ ، شناخت 45 سالہ محمد اسحاق کے نام سے ہوئی، لاش مردہ خانے منتقل،ڈرائیور کی تلاش
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیاپولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کار سوار کی تلاش شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں آرائیاں گاؤں کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر تیز رفتار کار کی زد میں آکرموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیامتوفی کی شناخت ریسکیو 45 سالہ محمد اسحاق ولد منظور کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کار سوار کی تلاش شروع کر دی