ریس لگاتی دو تیز رفتار گاڑیوں نے نوجوان کو کچل ڈالا

سیف موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر جا رہا تھا،شدید زخمی،ہسپتال داخل
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے کے علاقے میں تیز رفتار گاڑیوں کی ریس ایک شہری کے لیے جان لیوا ثابت ہوتے ہوتے رہ گئی۔ پولیس کے مطابق سیف نامی شہری موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران ریس لگاتی دو تیز رفتار گاڑیوں نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد زخمی کے بھائی حمزہ کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیورز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔