وزیر خزانہ اور بل گیٹس کی ملاقات، صحت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ڈیوس(آئی این پی ) آذربائیجان کی ایک کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ڈیووس میں بزنس رانڈ ٹیبل کا انعقاد ہوا، اجلاس میں عالمی سطح کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور سینئر حکام نے شرکت کی جہاں پاکستان کی اصلاحاتی سمت، سرمایہ کاری کے مواقعوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر محمد اورنگزیب اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان میں صحت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا