چینی کمپنی کا پاکستان کے انفرا سٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی

اسلام آباد(آئی  این پی ) چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے انفراسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے شینڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین شو ژیانگ کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات کی، جس میں شینڈونگ ہائی سپیڈ گروپ نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور کنیکٹیوٹی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا