مشرق وسطی کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری

 اسلام آباد(آئی  این پی )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطی کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی ) نے 5 ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی۔آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 1300 سے زائد ذیلی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہے۔