پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سعودی قیادت کی جانب سے اعتماد کا اظہار‘جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، ملاقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سعودی قیادت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہوا، تکنیکی ٹیموں کے قریبی رابطے سے مشترکہ ترجیحات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا