وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات کیلئے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔  اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی ٹیم کو اقتصادی اصلاحات کیلیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں پائیدار ترقی، محصولات میں اضافے اور مالیاتی شفافیت کیلیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔