پاکستان اور پولینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی ملاقات‘توانائی، کان کنی پر تفصیلی بات چیت
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور پولینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے۔اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دوگنی کرے گی۔پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت دی گئی ۔پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا۔پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔اسلام آباد کی ایک سڑک پولش ایئر کموڈور تُروفچ کے نام پر رکھنے کی تجویزدی گئی ۔دونوں ممالک نے عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر زوردیا گیا۔