سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے ،جلد مکمل ہو جائے گا: ڈپٹی کمشنرسائو تھ‘تہہ خانے میں پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے
67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا، 16 کی شناخت ہوگئی ، ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید
کراچی(آئی این پی ) سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ظفر خان نے کہا کہ گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ نہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا۔ظفر خان نے کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنرسائو تھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ، جلدمکمل ہوجائیگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں۔دوسری جانب پولس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں