14 نامعلوم لاشوں کی بائیو میٹرک سے شناخت

ایدھی شناخت پروگرام کے تحت لا شوں کو ورثہ کے حوالے کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ فروری 2025ء￿ ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے17افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 569 افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیاجبکہ 3949 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا1354 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا41 لاوارث میتوں کو ایدھی فا ئونڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیاایدھی سرد خانے میں 53 میتوں کو غسل و کفن دیا گیاایدھی شناخت پروگرام کے تحت 14 نامعلوم لاشوں کو بائیو میٹرک کے شناخت مکمل کی گئی اور لاشیں ان کے ورثہ کے حوالے کیا گیا، بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 118 افراد میں سے 73 کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ایدھی فری لنگر میں 11501 افراد کے لئے ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کیا گیاایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔