21 نامعلوم لاشوں کی بائیو میٹرک کے شناخت

ایدھی سرد خانے میں 58 میتوں کاغسل و کفن، لاشیں ورثہ کے حوالے ،1287 میتوں کو گھروں میں منتقل کیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل 2025ء￿  ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 29 افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 569 افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیاجبکہ 3969 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا1287 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا30 لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیاایدھی سرد خانے میں 58 میتوں کو غسل و کفن دیا گیاایدھی شناخت پروگرام کے تحت 21 نامعلوم  لاشوں کو بائیو میٹرک کے  شناخت مکمل کی گئی اور لاشیں ان کے ورثہ کے حوالے کیا گیا،  بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 118 افراد میں سے 73 کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاایدھی فری لنگر میں 11501 افراد کے لئے ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کیا گیاایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔