لاہور(کرائم رپورٹر)لاوارث لاشوں اور گمشدہ افراد کی شناخت کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ’’میری پہچان سنٹر‘‘ کے لیے جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی ہیں۔ 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں، جن کے ذریعے لاوارث لاشوں کی فوری شناخت ممکن ہوسکے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ عام بائیومیٹرک مشین سے ڈیڈ باڈی کی شناخت نہیں کی جاسکتی، تاہم نئی ٹیکنالوجی سے لیس مشینوں کے ذریعے شناخت کا عمل تیز اور م ئوثر بنایا جائے گا۔ جدید بائیومیٹرک نظام سے وقت کی بچت ہوگی اور لاوارث لاشوں سے متعلق کیسز کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔