لاہور(کرائم رپورٹر) سابق سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے خلاف مبینہ کرپشن پر ابتدائی انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔ پرویز اختر کے خلاف محکمہ سکول ایجوکیشن میں دو درخواستوں پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔مبینہ کرپشن پر ایڈیشنل ڈی پی آئی کو انکوائری کی ذمہ داری دی گئی۔ان پر پروموشنز دینے کیلئے رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ انکوائری آفیسر کو7دن میں رپورٹ جمع کر انے کی ہدایت کی گئی۔ پہلے بھی مختلف کیسز میں انکوائری چل رہی ہے۔