سابق سی ای او پرویز اختر اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کی واٹر فلٹریشن سکیم میں مبینہ گھپلے پر سابق سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویزاختر اور دیگر کے خلاف انکوائری کا آغا کردیا گیا ۔ فلٹریشن پلانٹ لگانے میں مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ڈی پی آئی ایلمنٹری میں انکوائری کا آغاز ہوا۔پرویز اختر کے ساتھ دیگر افسروں ڈپٹی ڈی او سٹی مرزا غلام حسین کو بھی انکوائری میں شامل کرلیا گیا۔سابق حکومت میں لاہور کے 100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ شروع ہوا۔پچاس سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس نصب ہوئے ،پچاس میں نہ لگ سکے۔پچاس پلانٹس کی تنصیب میں کرپشن کے الزامات ہیں۔