مدرسے میں مبینہ کرپشن،انکوائری شروع

لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مبینہ سکینڈل پر باقاعدہ انکوائری کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے مدرسے میں مبینہ مالی گھپلوں پر کمیٹی بنا دی۔ مدرسہ مہمدالقران موچی گیٹ میں کھانے کے 3 وقت کے پیسے لیکر بچوں کو دو وقت کا کھانا دینے کا سکینڈل لاہور نیوز سامنے لایا تھا۔ مدرسے میں سالانہ ساڑھے چار کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہوتے ہیں۔