لاہور(کرائم رپورٹر ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر سے ہزاروں مرد و خواتین سرکاری ملازمین نے ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے کئی گھنٹے تک سراپا احتجاج رہے،نعرے بازی اور سینہ کوبی کرتے رہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خالد سنگھیڑہ ، کاشف شہزاد چودھری، ضیا اللہ نیازی ، پروفیسر فائزہ رعنا ودیگر نے کہا حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے، اگر نوٹیفکیشن واپس نہ لئے گئے تو 30 جنوری کو اضلاع ، 10 فروری کو پارلیمنٹ ہا ئوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینگے۔