پٹرول مہنگا ہونے پر عوامی رکشہ یونین کی احتجاجی ریلی

 مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو رکشہ جلا ئو مہم شروع کریں گے:مرکزی چیئرمین 
لاہور (خصوصی رپورٹ)عوامی رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس صدر ڈویڑن اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹھوکر نیاز بیگ سے چوک یتیم خانہ تک احتجاجی ریلی نکالی،قیادت مجید غوری نے کی۔ا س موقع پر مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا نئے سال کا آغاز بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ شروع ہوا جس کی مذمت کرتے ہیں،ایل پی جی سرکاری نرخوں سے 100روپے مہنگی فروخت ہو رہی ۔ مہنگائی نے مزدوروں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ، ٹریفک پولیس صدر ڈویڑن میں تجاوزات کی بھرمار ہے،ٹریفک اہلکار صبح صبح ناکے لگاکر2،2ہزارکے چالان کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ٹریفک پولیس اور مہنگائی کا نوٹس لیں،مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو رکشہ جلا ئو مہم شروع کریں گے، پہلے سی ٹی او آفس کے سامنے پھر آئی جی پنجاب کے دفتر کے سامنے دھرنے بھی دیں گے۔