گلگت میں راستوں کی بندش ، پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی ملتوی

گلگت (آئی این پی )گلگت میں تحریک انصاف نے سڑکوں کی بندش کے باعث احتجاجی ریلی ملتوی کردی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق اپوزیشن ممبر جی بی اسمبلی سید سہیل عباس نے کہاہے کہ تمام اضلاع سے کارکنوں کو گلگت میں جمع ہونا تھا، سڑکیں بند ہونے سے قافلے کی روانگی تاخیرکا شکار ہے،ان کا کہناتھا کہ صوبائی قیادت نے سڑکیں کھلنے تک ریلی ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔