حماد اظہر روپوشی کے بعد میدان میں آگئے، پی پی 161 میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی

 پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر روپوش ہونے کے بعد بالآخر منظر عام پر آگئے۔ حماد اظہر نے پی پی 161 میں 8 فروری کے موقع پر نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت کی ۔ اس ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی، جنہوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات کا اظہار کیا۔ریلی میں پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنما بھی شریک تھے جن میں پنجاب اسمبلی کے رکن فرخ جاوید مون سمیت مقامی رہنماں کی بڑی تعداد شامل تھی۔