لاہور(خصوصی رپورٹ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوار الحق ،رانا لیاقت، کاشف شہزاد، مختار گجر، ضیا اللہ نیازی، میاں جہانگیر نے کہا ہے کہ آج پنجاب بھر کے ملازمین 11بجے دن ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالیں گے اورمطالبات تسلیم نہ ہونے پر سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینگے۔حکومت ملازمین کی چھینی گئی لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجوایٹی بحال کرے،ملازمین کش پالیسیوں سے پنشن وگرایجویٹی میں 40 فیصد نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جبکہ لیو انکیشمنٹ میں سوفیصد نقصان ہے،حکومت ظالمانہ نوٹیفکیشنز واپس لے اور 30 فیصد ڈسپیرٹی الائونس دے۔