لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سے4 موٹر سائیکل7 موبائل فون، اور32 ہزار نقدی برآمد کی گئی ہیلپ لائن پر موصول 152 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیادورانِ پٹرولنگ 36 اشتہاری سمیت 324 عادی مجرمان، 17 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سے 13 پستول5 رائفل، درجنوں گولیاں اورمیگزینز برآمد کئے گئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے 39 بوتلیں شراب، 2500 گرام چرس، آئس برآمد کی گئی 134مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 445 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی18 ون ویلنگ, 7 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 87 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے لیے ہر وقت پرعزم ہے۔